یا الہی حشر میں خیر کا ساتھ ہو

رحمت عالم جناب مصطفی کا ساتھ ہو

یا الہی ہے یہی دن رات میری التجا

روز محشر شافع روز جزا کا ساتھ ہو

یا الہی جب قریب نیزہ آوے آفتاب

اس سزاوار خطاب و الضحی کا ساتھ ہو

یا الہی حشر میں نیچے لواۓ حمد کے

سید سادات مخر انبیاء کا ساتھ ہو

یا الہی پل کے اوپر بھی بہگام گذر

دستگیر بیکساں اس پیشوا کا ساتھ ہو

یا الہی جب عمل میزان میں تلنے لگیں

سید ثقلین ختم الانبیاء کا ساتھ ہو

یا الہی جب قیامت صفیں بندھنے لگیں

اہل بیت مجتبی آل غبا کا ساتھ ہو

یا الہی شغل نعت مصطفئ میں رہوں

جسم و جاں میں جب تلک میری وفا کا ساتھ ہو

بعد مرنے کی یہی کافی کی ہے یا رب دعا

دفتر اشعار نعت مصطفی کا ساتھ ہو

=========================